چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادر۔ گوادر میں خواتین نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے میدان...

گوادر۔ گوادر میں خواتین نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے، ایک ٹرک راشن 5 لاکھ روپے جمع کرلیے

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے انسان دوست خواتین نے تین روزہ مہم کے دوران آر سی ڈی سی گوادر کے تعاون سے تقریباً ایک ٹرک اشیاء جن میں خوارک، بستر، کپڑے اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں جمع کیے ہیں جبکہ مہم میں مختلف شخصیات کی طرف سے سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے 5 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔
مہم میں شامل خواتین نے بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ تمام امدادی اشیاء بہت جلد بلوچستان کے ان سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پہنچاسکیں جہاں اب تک کوئی امداد نہیں پہنچایا جاسکا ہے۔
ان کے مطابق سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی زمہ داری ہے مگر بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاق پر برسرِ اقتدار جماعتوں کی ترجیحات میں بلوچستان اور بلوچ نظر نہیں آتا۔
سیلاب سے متاثرین کی بڑی تعداد سرچھپانے اور کھانے پینے کے لیے حکومت نے بے بس بنادیے ہیں۔ ایسے میں ان بے بس اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے بلوچ عوام کو خود ہی آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے ورنہ یہ لوگ مذید ابتر حالات کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز