دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںگوادر ، مزید بارشوں کی پیشن گوئی ڈپٹی کمشنر کا غلے کوالرٹ...

گوادر ، مزید بارشوں کی پیشن گوئی ڈپٹی کمشنر کا غلے کوالرٹ رہنے کی ہدایت

گوادر ( ہمگام نیوز) ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور تمام ادارے مستعد اور اور فعال رہتے ہوئے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تیار رہے ۔ ان اخیالات کا اظہار انہوں مون سون بارشوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ گوادر شہر اور گردونواح کے علاقوں مینن کا سی آب سمیت پانی کی گزر گاہوں اور نالوں کی صفائی یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے سے ساتھ مربوط رابط رکھے اور افسران اپنے ڈیوٹی اسٹشن موجود رہے ۔ دوران عید امن وامان اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یاور عوام بھی مون سون اور عید کے موقع پر انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں اجلاس میں بتایا گیا ہے ضلع بھر میں موسلا دھار بارش کے چوتھے روز بھی متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری جس کی ڈپٹی کمشنر خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیاں اور بحالی کا کام تیز اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مون سون بارشوں کے دوران ضلع کے تمام افسران اپنے ڈیوٹی اسٹشن موجود ہیں پر ہیں اور ضرورت کی بنیاد پر ضروری جگہوں پر مشینری کو متحرک کرایا جا رہا ہے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز