گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے جیوانی دران میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے میں اب تک کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 3 اہلکار ہلاک جبکہ 6 سے زائد اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے دو کی شناخت سپاہی سمیر ثاقب اور حوالدار وقار کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک محبوب، سپائی مدثر، سپائی سلیم، سپائی عرفان، سپائی جنید، سپائی طاہر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کے امکانات ہیں۔
حملے کے حوالے سے ریاستی سپانسر میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے فورسز کے قافلے میں ایک گاڑی کو پہلے بم سے اُڑایا اس کے بعد دیگر ہتھیاروں سے فورسز پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔
واضح رہے کہ ہمگام نیوز نے اس حملے کے متعلق ابتدائی معلومات گزشتہ روز جاری کی تھی، راستی اداروں نے وقتی طور پر حسب معمول حملے کو میڈیا کی نظر سے اوجھل رکھنے کی تمام کوششیں کیے، مگر چونکہ حملہ انتہائی بڑا اور شدید نوعیت کا معلوم ہورہا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی میڈیا نے بھی حملے کی تصدیق کردی۔
گوادر یا مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے رہے ہیں، تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔