چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادر ایکسپریس وے کی تعمیرات پر بھاری مشینری کا استعمال قریبی عمارتوں...

گوادر ایکسپریس وے کی تعمیرات پر بھاری مشینری کا استعمال قریبی عمارتوں میں دراڑیں

گوادر (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر گوادر گوادر ایکسپریس وے کی تعمیرات پر بھاری مشینری کا استعمال قریبی عمارتوں میں دراڑ یں پڑنے کے سبب مکینوں نے روڈ کا تعمیراتی کام بند کرادیا۔ گزروان اور کولگری وارڈ کے مکینوں نے ایکسپریس وے پر کام کرنے والی بھاری مشینری کے استعمال کی وجہ سے غریب مقامی ماہی گیروں کے گھروں پرپڑنے والے دراڑ کے باعث علاقہ مکینوں نے خواتین اور بچوں کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیکر ایکسپریس روڈ کا تعمیراتی کام بند کرادیا-

علاقائی انتظامیہ اور اے سی گوادر راجہ اطہر عباس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اس یقین دہانی کے ساتھ 15 یوم کے اندر متاثرین کی سروے اور فہرست مکمل کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا-

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے وعدے پہلے بھی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ہیں لیکن آج تک ان پر کسی بھی قسم کا عمل درآمد نہیں ہوا –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز