گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ بزرگ رہنما یوسف مستی خان کو گوادر پولیس نے چھاپہ مار کر انکے گھر سے گرفتار کرلیا ہے، بلوچستان کو حق دو دھرنا کے منتظمین نے پولیس تھانے کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔
زرائع کے مطابق گوادر میں جاری دھرنا”بلوچستان کو حق دو“ تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان کا بھی کہنا تھا کہ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
بلوچستان کو حق دو“ تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان نے پولیس کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچ رہنما کو آج عصر تک رہا نہیں گیا تھا تو بعد نماز عصر جاری دھرناایک ریلی کی شکل میں گوادرپولیس تھانے کا گھیراؤ کرے گا۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز یوسف مستی خان دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے کراچی سے گوادرآئے ہوئے تھے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بزرگ بلوچ رہنما کو پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر پولیس نے حراست میں لیا ہے۔