گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے گوادر پورٹ کے راستے پر دھرنا ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق گوادر حق دو تحریک کی جانب سے گوادر پورٹ کے راستے پر دھرنا دیاجارہا ہے پیر صبح سے گوادر پورٹ کی مین شاہراہ پر دھرنا جارہی ہے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولا ہدایت رحمن کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دھرنے میں شریک ہیں دھرنے کی وجہ سے پورٹ اور کوہ باتیل آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگیا ہے کوئی بھی گاڑی گوادر پورٹ کی جانب نہیں جاسکی ہے۔ دھرنے میں جماعت اسلامی سمیت سول سوسائٹی کے لوگ شریک ہیں دھرنے کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک عوامی مطالبات کی منظوری تک پورٹ روڑ پر دھرنا جاری رہے گا اور وہ غیرمعینہ مدت تک گوادر پورٹ کی مین شاہراہ پر اسی طرح دھرنا پر بیٹھیں رہیں گے،اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ سمندر میں ٹرالروں کی غیرقانونی شکار پر پابندی عائد کیا جائے اور مقامی ماہگیروں کو شکار کیلئے آذادانہ آنے جانے دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی ضروری چیک پوسٹوں کو چھوڑ کر غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے اور ایکسپریس وے کے متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے جبکہ پاک ایران بارڈر ٹریڈ پر عائد پابندیاں ختم کئے جائیں،دھرنے کے شرکا اپنے ساتھ کھانا،پانی اور پوری رات گزارنے کے لیے بسترے بھی لائے ہیں۔