شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںگوادر سڑک حادثے میں پارٹی کے سینئر کارکن مجیب فقیر محمد شہید...

گوادر سڑک حادثے میں پارٹی کے سینئر کارکن مجیب فقیر محمد شہید ہوئے۔ بی این ایم

گوادر(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے گوادر میں ایک مہلک روڑ حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں پارٹی کے ممبر مجیب فقیر محمد بھی شامل تھے۔

ترجمان نے کہا کہ اس المناک حادثے میں پارٹی کارکن مجیب فقیرمحمد کی والدہ محترمہ بھی جان بحق ہوئی ہیں۔ بی این ایم اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجیب فقیر محمد کا تعلق دشت پنودی سے تھا۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے پارٹی سے وابستہ تھے اور انتہائی ایمانداری، جرات اور بہادری و استقلال کے ساتھ اپنے فرائض نبھارہے تھے۔ ان کی حادثاتی شہادت سے قومی تحریک ایک انتہائی متحرک اور بہادر فرزند سے محروم ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی مجیب فقیر محمد کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اور ہم عہد کرتے ہیں کہ پارٹی شہدا کے مشن کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز