شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںگوادر: سے قابض پاکستانی فورسز نے 3بلوچ فرزندوں کو جبری حراست بعد...

گوادر: سے قابض پاکستانی فورسز نے 3بلوچ فرزندوں کو جبری حراست بعد اغوا کردیا

گوادر(ہمگام نیوز ) تین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے قابض پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گوادر کے علاقے دو بیست پنجاہ کے مقام پر ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر لال محمد ولد غلام محمد حفیظ ولد رشید اور جہانگیر ولد ہاتم سکنہ دشت سورک کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طوراغوا کردیا مقامی ذرائع کے اطلاعات کے مطابق یہ تینوں افراد محنت مزدوری کی غرض سے آئے ہوئے تھے جس میں حفیظ حجام کا کام کر رہاتھا اور لال محمدوجہانگیر ہوٹل میں کام کررہے تھے جنہیں آج صبح پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ہوٹل سے زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کرکے انھیں اپنے ساتھ فوجی کیمپ لے گئے۔انسانی حقوق کے ادارے بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے کر ان کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز