گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے شادوبند میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالمجید ولد عثمان سکنہ نصرپور ٹنڈواللہ یار سے بتایا جارہا ہے۔ جان بحق ہونے والا نوجوان فش فیکٹری سے مچھلی لوڈ کرنے والے کنٹینر کا کلینر تھا جو کنٹینر کے اوپر بیٹھ کر بجلی کے تاروں کو ہٹانے میں مصروف تھا، تار ہٹاتے وقت مین تار سے ٹکرانے کے باعث نوجوان بُری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔