گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی شہزادہ بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملا شرف سید کے نام سے ہوئی ہے ۔ جو قابض پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں سے انتہائی قربت رکھتے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔