چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںگوادر/ مند،پاکستانی فورسز کا چھاپہ ،چھ افراد اغواء ، کوئٹہ سے...

گوادر/ مند،پاکستانی فورسز کا چھاپہ ،چھ افراد اغواء ، کوئٹہ سے ایک شخص لاش برآمد

گوادر ( ہمگام نیوز ) گوادر میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو جبری طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے مونڈی میں ایک گھر جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فورسز نے پیر جان ولد محمد امین کو حراست میں لیکر نامعلوم پہ منتقل کردیا جو کہ دشت کا رہائشی ہے ۔

جبکہ کیچ کے علاقے پاکستانی فورسز نے پانچ بلوچ فرزند کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیے

اطلاعات کے مطابق الصبح کیچ کے علاقے مند مہیر میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے گھروں میں لوٹ ماری کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لیکر میں اپنے ساتھ لے گئے پ۔انچوں افراد کی شناخت داد محمد ، فدا ولد ابابگر ، پواز ولد عظام ، ہوتی ولد محمد نور ، عبدالواحد ولد آدم کے نام سے ہوئی ہے ۔جو مند کے علاقے مہیر رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

دریں ثناء کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محمد جان ولد پیر بخش کے نام سے ہوئی ہے،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز