دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںگوادر میں محمد علی جناح کے مجسمے پر دستی بم حملے مجسمہ...

گوادر میں محمد علی جناح کے مجسمے پر دستی بم حملے مجسمہ منہدم

گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں مسلح افراد نے دستی بم حملے سے محمد علی جناح کا نصب مجسمہ تباہ کردیا۔

گوادر میں قائم لیویز کنٹرول روم کے مطابق بانی قابض پاکستان کا مجسمہ گوادر کی میرین ڈرائیو پر نصب تھا جس پر اتوار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ـ بم حملے کے نتیجے میں محمد علی جناح کا مجسمہ منہدم ہوگیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد قابض سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ تاحال کسی بھی تنظیم یا گروہ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مقامی صحافیوں کے مطابق محمد علی جناح کا مجسمہ رواں برس اس مقام پر نصب کیا گیا تھا ـ
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ 15 جون سال 2013 کو بلوچستان کے علاقے زیارت میں محمد علی جناح کی آخری ایام میں استعمال ہونے والے ریسٹ ہاؤس زیارت ریزیڈنسی کو بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے بم حملوں سے راکھ کا ڈھیر بنا دیا تھا۔

عمارت کو لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے میں کئی گھنٹے لگے تھے، اس حملے میں یہ عمارت نوے فیصد تباہ ہو گئی تھی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز