چهارشنبه, جنوري 8, 2025
Homeخبریںگوادر میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے سوشل میڈیا پر بلوچ نوجوانوں...

گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے سوشل میڈیا پر بلوچ نوجوانوں کا کمپین

گوادر(ہمگام نیوز) گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کی خاطر بلوچ نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا میں کیمپئین شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سمیت مختلف شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ صبح سے گوادر میں یونیورسٹی کیلئے کمپین کر رہے ہیں، صارفین کہہ رہے ہیں کہ گوادر میں ترقی کا دعویٰ تو ہوتا ہے مگر مقامی افراد اور خاص کر وہاں کے نوجوان کئی سالوں سے یونیورسٹی کے منتظر ہیں۔ تاہم ابھی تک گوادر میں یونیورسٹی کی فعالیت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان گزشتہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے دور میں ہوا تھا مگر اب تک اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ہے جبکہ سابق بلدیات صالح بھوتانی نے کئی بار یہ الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال گوادر میں یونیورسٹی کے قیام میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز