گوادر( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے جیونی کے علاقے دِرمیں جارحیت کر کے 2بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواہ کرکے فوجی عقوبت خانوں میں منتقل کیا، اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے جیونی کے علاقے دِر میں بربریت کر کے بلوچ چادر و چاردیواری کی پائمالی کرتے ہوئے 2 افراد کو جبری طور اغواہ کیا، ان میں سے ایک کی شناخت شاہ بخش ولد ناگمان اور دوسرا شاہ بخش کا بھتیجا بتایا جارہا ہیں .مقامی زرائع کے مطابق ان کی گرفتاری حالیہ پی سی ہوٹل حملے کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔


