سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںگوادر: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب...

گوادر: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

گوادر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گوادر شہر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف انجمن تاجران نے شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ، اور پولیس کی جانب سے عدم تعاون کے خلاف شہریوں نے اپنی دوکانیں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا،

انجمن تاجران گوادر کے صدر غلام حسین دشتی نے کہا کہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی

واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، بدامنی کے خلاف تمام مارکیٹیں، مالیاتی ادارے مکمل طور پر بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں ۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیں مکمل

طور پر ناکام ہو چکی ہے،گوادر کے شہریوں کو چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

 گوادر save سٹی کی باتیں جھوٹ میں

تاجر برادری سمیت عوام غیر محفوظ ہیں، منشیات فروشی سرعام جاری ہے ۔ اگر پولیس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام

رہے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز