Homeخبریںگوادر :چینی انجینیئرز کے قافلے پر فدائی حملہ ،

گوادر :چینی انجینیئرز کے قافلے پر فدائی حملہ ،

گوادر ( ہمگام نیوز ) ذرائع کے مطابق آج جمعے کی شام بلوچستان کے ضلع گوادر میں چینی انجینیئرز کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا ہے ـ

دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں ایک سٹرک کی تمعیر کی جارہی تھی، اس منصوبے پر کام کرنے والوں میں چینی باشندے بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ دھماکے کا ہدف اور نوعیت ابھی معلوم نہیں۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں چائینیز سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ـ

اب تک کسی مسلح تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ـ

پچھلے ماہ بھی اپر کوہستان میں ایک خودکش حملے میں نو چائینیز مارے گئے تھے جبکہ کراچی میں بھی ایک چینی باشندہ فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ـ

Exit mobile version