چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ڈبل سواری پر پابندی سے عوام...

گوادر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ڈبل سواری پر پابندی سے عوام کی تکالیف میں اضافہ

گوادر (ہمگام نیوز) بلوچ ساحلی شہر میں گزشتہ روز مزاحمتکاروں کی فائرنگ سے پرائیویٹ کمپنی کے کارندوں کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی سے گوادر کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ، اس پابندی سے عام پبلک پر سخت متاثر ہوگا. جن میں طالب علم ، ٹیچرز ، ماہی گیر ، مزدور اور دکانداروں کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے متعلق عام شہریوں کی سواری موٹر سائیکل ہی ہیں . جس پر دو یا تین افراد سواری کرکے اپنے روزگار کے لیئے سفر کرتے رہتے ہیں . موجودہ پابندی سے سرکاری دفاتر بھی متاثر ہونگے . گوادر کے ایک شہری کی رائے کے مطابق ضرورت اس امر کی ھے کہ عام پبلک کی زندگی کو اجیران نہ بنا کر ڈبل سواری کی پابندی کو ختم کر دیا جائے .ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ گوادر ،شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر اپنے فیصلے میں ترمیم کریں .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز