چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادر کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ،1ہلاک3اغوا بی ایل ایف نے زمہ داری قبول...

گوادر کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ،1ہلاک3اغوا بی ایل ایف نے زمہ داری قبول کی

گوادر(ہمگام نیوز )گوادر میں کنسٹرکشن کمپنی پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا. حملے میں ایک گارڈ ہلاک، ایک زخمی، مشینری نذر آتش کمرے ڈمپر سے مسمار،سائیٹ پر کام کرنیوالے 3 افراداغوا کر لیےگئے.
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے سورانی کور میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کیا.
حملے کے نتیجے میں کمپنی کا سیکورٹی گارڈ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا.
حملے میں ہلاک گارڈ اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح بلوچ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے سورانی کور میں کریش پلانٹ اور اسکی سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا. حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ دیگر تین کو سرمچاروں نے گرفتار کر لیا ہے. گرفتار اہلکاروں کا تعلق مقامی ڈیتھ اسکواڈز سے ہے جنہیں پاکستانی فوج کی سرپرستی حاصل ہے. حملہ اور گرفتاریوں کے بعد مشینری کو مکمل چور پر جلا دیا گیا اور کمروں کو انہی کی بلڈوزر سے بلڈوز کیا. اس کے علاوہ چار بندوق اور واکی ٹاکی بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں. اس کریش پلانٹ سے گوادر شہر کو کریش سپلائی کی جاتی تھی.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ انتیس مارچ کو قابض پاکستانی وزیراعظم کا دورہ گوادر غیر قانونی اور عالمی اصولوں کے منافی تھا کیونکہ یہ مقبوضہ بلوچستان کا حصہ ہے اور بلوچ قوم نے واضح کردیا ہے کہ اس سرزمین پر بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے بغیر کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں. یہی وجہ ہے کہ گوادر ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے میں چودہ سال کا عرصہ لگا ہے. صرف اس سنگ بنیاد کیلئے سینکڑوں بلوچوں کا خون ناحق کیا گیا اور ہزاروں کو اٹھا کر لاپتہ کیا گیا ہے. ساتھ ہی ان نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر باہر سے لاکھوں افراد کی آباد کاری کی سازش کی جارہی ہے جس سے بلوچ قو م اپنے ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل ہو کر ہمیشہ کیلئے اپنی شناخت سے محروم ہوگا.
بی ایل ایف ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ سمیت بلوچستان میں تمام منصوبے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں. مزکورہ کریش پلانٹ پر حملہ اسی سلسلہ کی کڑی تھی.
گہرام بلوچ نے بیان کے آخر میں تنبیہ جاری کرتے ہوئے تمام ملکوں، سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو خبردار کیا کہ وہ بلوچستان میں قابض ریاست کے پرچم تلے سرمایہ کاری سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اپنے ہر قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز