Homeخبریںگوادر کے علاقے جیوانی میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر...

گوادر کے علاقے جیوانی میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے 4 اہلکار ہلاک اور 5 اہلکار شدید زخمی کیے۔ بی ایل اے

گوادر (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے آپ آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بمورخہ 3 فروری 2023 کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں دران کے مقام پر پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ کی گاڑی، جس میں 9 اہلکار سوار تھے، کو پہلے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

آزاد بلوچ نے کہا کوسٹ گارڈ کی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ساحل سمندر سے گشت پر معمور دیگر اہلکاروں کو لے کر لائٹ ہاؤس کیمپ کی جانب جارہے تھے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا حملے کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے سپاہی سمیر ثاقب اور حوالدار وقار سمیت 4 اہلکار ہلاک جبکہ لانس نائیک محبوب، سپاہی مدثر، سپاہی سلیم، سپاہی عرفان اور سپاہی جنید شدید زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ مزید کہا دشمن کی دیگر فورسز کی طرح قابض کوسٹ گارڈ بھی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بلوچ قوم پر ظلم و زیادتی کے علاوہ روز مرہ کی بنیاد پر ان کے معاشی حتہ کہ بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version