پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںگوادر کے پہاڑی علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی گن شپ ہیلی...

گوادر کے پہاڑی علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری

گوادر( ہمگام نیوز ) علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر اور دشت کے پہاڑی علاقوں سیائجی اور دڑامب میں صبح سے پاکستانی فورسز کی جنگی ہیلی کاپٹرز گشت کر رہی ہیں اور زمینی فورسز کی بھی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں. خدشہ یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.
یاد رہے اس سے پہلے بھی قابض پاکستانی فورسز مذکورہ پہاڑی علاقوں میں خونی آپریشن کر چکی ہے جہاں غیر مسلح بلوچوں کو جبری طور پر اغواء کیا جا چکا ہیں، اسی وجہ سے دشت کی اکثر آبادی اپنی زمین جائیداد چھوڑ کر در بدر ہو کر ٹھوکریں کھا رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز