گوادر(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں یونیورسٹی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں طلباء و طالبات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ طلباء ایک عرصہ سے یونیورسٹی کے قیام کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر سراپا احتجاج ہیں جہاں آج بروز جمعہ طلباء سمیت علاقے کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے یونیورسٹی کی عدم فراہمی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں شریک طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر شہر کے اہم سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں شریک شرکاء نے خطاب کے دوران کہا کہ ترقی کے اس شور میں گوادر کے لوگ اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھے گئے ہیں جو یہاں کے لوگوں کو اب مزید منظور نہیں ہے۔ یونیورسٹی گوادر کا بنیادی حق ہے اور ہم اس کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔


