گوادر (ہمگام نیوز) نماہندہ ھمگام کےاطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیونی گنز میں گزشتہ روز بلوچ مزاحمتکاروں کے حملے میں پرائیویٹ کمپنی کے 6 کارندوں کی ہلاکت 2 کے زخمی ہونے کے بعد آج صبح سے گوادر شہر ومضافات کے داخلی و خارجی تمام راستوں پر پاکستانی فورسز نے جارحیت کرکے بہت سے جگہوں پر ناکہ بندی لگا کر سخت تلاشی شروع کررکھی ہیں،کل کے واقع کے بعد فورسز کی جانب سے نقل و عمل پورا شہر میں کرفیو کا سماں پیش کررہاہے، تفصیلات کے مطابق پانوان سے آج صبح قابض فورسز نےایک نوجوان محمد رحیم ولد ابراھیم رہائشی پانوان کوزبردستی گرفتار کرکے جبری طورا غوا کرکے فورسز نے ان کو اپنے کیمپ لے گئے ، فورسز کی سرعام بدمعاشیوں سے مقامی لوگوں کی روزمرہ زندگی ان کے اپنے وطن میں اجیرن بن کے رہ گئی ہیں۔ نماہندے کی تازہ ترین رپورٹنگ کے مطابق ﮈﭘﭩﯽ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﮔﻮﺍﺩﺭ ﻧﮯ ﺿﻠﻊ ﮔﻮﺍﺩﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﭨﺮﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﮐﯽ ﮈﺑﻞ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﭘﺮ 30 ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻋﺎید ﮐﺮﺩﯼ ہے ۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔