چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںگوجرانوالہ سے بلوچ نوجوان قتل، لاش کی بے حرمتی کرکے پھینک دی...

گوجرانوالہ سے بلوچ نوجوان قتل، لاش کی بے حرمتی کرکے پھینک دی گئی

 

گوجرانوالہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خاران سے تعلق رکھنے والا نوجوان کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خاران کے رہائشی منظور بلوچ عیسی زئی کو قتل کر کے ان کی مسخ شدہ لاش پھینک دی گئی۔ منظور بلوچ پیاز منڈی میں اپنے پیاز بیچنے گئے تھے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے بازار سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور ان پر شدید تشدد کی گئی اور ان کے جسم کے کئی حصے کاٹ کر لاش کی بے حرمتی کرکے پھینک دی گئی۔ واضح رہے منظور بلوچ اپنے گھر کے واحد کفیل تھے، ان کے والد جوانی میں ہی وفات پاگئے تھے۔

منظور بلوچ کے قتل کے بعد سوشل میڈیا میں کافی غم و غصہ دکھائی دیا ہے جہاں لوگوں نے قاتلوں کو پکڑنے اور ان کو سزا دینے کی اپیل کی ہے، جبکہ دوسری طرف حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کی جانب سے اس واقعہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے یہ پہلا واقع نہیں جہاں پنجاب میں کسی بلوچ پر تشدد یا قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار قابض پنجابی بلوچ طلبہ پر ایسے کئی جان لیوا حملے کرچکے ہیں جس سے پنجابی کے دلوں میں بلوچوں کیلئے نفرت واضح دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز