یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںگودار وتربت میں 7 بلوچ فرزند اغواء ،ایک لا ش برآمد

گودار وتربت میں 7 بلوچ فرزند اغواء ،ایک لا ش برآمد

تربت (ہمگام نیوز)گودار و تربت کے علاقے دشت میں 7بلوچ فرزندوں کو پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے بعد میں لاپتہ کر دیا اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے کپکپار میں الصبح پاکستانی فورسز نے آپریشن کرکے چھ بلوچ فرزندوں کو اغواء کر دیا جن کی شناخت مقبول ولد لال بخش،نثار ولد عیدمحمد،فدا ولد دوشمبے،حنیف ولد عبدالقادر ،رازاق ولد سخی اور جاسم ولد دوست محمد کے نام شامل ہیں جن کو پاکستان فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام کر دیا ۔دوسر جانب گودار میں بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ ااروں نے تھانہ وراڈ سے فرید بلوچ کو گرفتار کرکے نامقام منتقل کر دیا دریں ثناء قلعہ عبداللہ کے علاقے شاخہ ماندہ پشہ روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا لاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز