سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںگورنمنٹ ہائی اسکول اور گرلز پرائمری اسکول سنگ آباد میں اساتزہ...

گورنمنٹ ہائی اسکول اور گرلز پرائمری اسکول سنگ آباد میں اساتزہ کی کمی اور سہولیات کی فقدان کا نوٹس لیا جائے، ٹی ایل ایس

کیچ ( ہمگام نیوز ) تجابان لیٹریسی سوسائٹی ٹی ایل ایس کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد (سری کرکی) میں موجود گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سنگ آباد اور گرلز پرائمری اسکول سنگ آباد میں میں طویل عرصہ سے اساتزہ کی کمی اور سائنس لبارٹری ،امتحانی حال،کلاس رومز اور دیگرسہولیات کی عدم دستیابی کافوری نوٹس لیا جائے اورترجیہی بنیادوں پر مسئلوں کو حل کیا جائے ۔

انھوں نے کہاہے کہ حال ہی میں سنگ آباد قاسم بازار میں ایک اور پرائمری اسکول سرکاری کاغذ وں میں تعمیر کی گئی ہے ، مگر زمینی حقائق اس کے بلکل برعکس ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسکول کی بلڈنگ وجود ہی نہیں رکھتی ،البتہ اسکول کی بلڈنگ کی جگہ ایک جھونپڑی موجود ہے ، جسے علاقی مکینون نے اپنے مدد آپ ہی بنادی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ٹی ایل ایس جھونپڑی نما اسکول کواسکول کی نظر سے کم اور استحصالیت کی نظر سے زیادہ دیکھتی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم اس غبن کا نوٹس لیں ، اور ساتھ ہی ساتھ ذمہداروں کا تعین کر کے انھیں احتساب کے کٹہرے میں بھی لائیں ۔

 ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ سنگ آباد میں موجود تعلیمی مسئلوں کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں اور اس کے ساتھ ہی سنگ آباد میں اساتزہ کرام اور ہیڈ ماسٹروں کو سیاسی بنیادیوں اور پسند و ناپسند پر انتقامی کاروائیوں کے زریعے نشانہ بنانے کی حرکتوں کو روکیں ۔

انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیاہے کہ،تعلیمی اداروں کو تعلیمی ادارہ رہنے دیں نہ کہ اپنے سیاسی عزائم کیلئے ان اداروں کو انتقامی کاروئیوں کا اکھاڑہ بنائیں۔

 انھوں نے ضلع کیچ کے ایجوکیشن افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی کے آلۂ کار بننے سے گریز کریں، اور تعلیم دشمنی میں اپنا حصہ نہ ڈالیں،بصورت دیگر ان کےخلاف بھرپور آواز اُٹھائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز