کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہمگام کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ایک لاش برامد ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے نذدیک ایک لاش برامد ہوئی ہے جس کی شناخت ثناء اللہ ولد شمسہ دین کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے.
زرائع کے مطابق مقتول سوات کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔