تمپ (ہمگام نیوز)گومازی میں پاکستانی آرمی کی بربریت جاری، کئی بلوچ فرزندوں کےاغواء اوراب تک ایک بلوچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ یہاں آمد اطلاعات کے مطابق آج صبح سے پاکستان آرمی نے گومازی سمیت پھل آباد ، ملانٹ اور مند کے پہاڑوں میں جیٹ طیاروں کی شلنگ اور فضائی گشت جاری رکھا ہوا ہے۔ گومازی میں متعدد بلوچ فرزندوں کو اغواء کر لیا ہے اور پاکستان آرمی کی فائرنگ سے واجو ولد حیات شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں