Homeخبریںگچک سے ایک ہی خاندان کے چار افراد پاکستان آرمی کے ہاتھوں...

گچک سے ایک ہی خاندان کے چار افراد پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراًن گمشدہ

پنجگور (ھمگام نیوز) گچک کلری سے پاکستانی فورسز نے باپ کو دو بیٹوں اور داماد سمیت کیمپ بلاکر بعد ازاں تشدد کرکے جبراًن لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فورسز نے مقامی بلوچ رہائشیوں کو اپنے کیمپ بلایا ، جب لوگ جمعہ ہوگئے تو ان پر تشدد کرکے دیگر افراد کو چھوڑدیا۔ مگر جنگیان نامی شخص کو دو بیٹوں وحید،نصیب اور داماد منظور داد کریم سمیت حراست میں لیکر کیمپ میں قید کردیا ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مزکورہ افراد پیشہ کے لحاظ سے خانہ بدوش ہیں اور وہ اس سے قبل پہاڑی علاقے گیڑو میں گلہ بانی کرتے تھے ،جہاں سے فورسز نے دیگر درجنوں خانہ بندوشوں کے ساتھ انھیں بھی 2020 میں زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرکے گچک کلری میں بسنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ مجبورا یہاں آکر کیمپ کے نذدیک آباد ہوگئے تھے۔

Exit mobile version