لسبیلہ(ہمگام نیوز)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اور محل نما پرآسائش مسافر بحری جہاز ٹوٹنے کے لئے گڈانی کے ساحل سمندر پر لنگرانداز کردیا گیا شپ بریکر زرائع کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں دوسرا بڑا اور پیر آسائش مسافر بردار بحری جہاز Antares Expeninceگڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر42 پر لنگر انداز ہو گیاہے اس محل نما پ?ر تعیش بحری جہاز کا وزن 24ہزار ٹن بتایا جاتا ہے اور جہاز میں عملے سمیت2ہزار سے زائد افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجودہے انٹراس ایکسپرینینس نامی مسافر بردار بحری جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے ڈبل بیڈ کے 700کمرے،کیسینو،سوئمنگ پولز،تھیٹر سینما گھر،گمیز زون،فٹنس کلب،میڈیکل سینٹر،پارٹی ڈانسنگ ہال سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جو کسی 7 اسٹار ہوٹل میں موجود ہوتی ہیں مذکورہ شپ 1993ء میں اٹلی میں تیار کیا گیا اس بحری جہاز کو 28سالوں تک دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سفری مدت پوری کرنے کے بعد اسکریپ کرنے کیلئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگرانداز کردیا گیا شپ بریکر زرائع کے مطابق اس خوبصورت محل نما مسافر بردار بحری جہاز کو ناکارہ کرنے میں چھ سے سات مہینے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔