پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںگڈانی: گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

گڈانی: گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

لسبیلہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 91 پر گیس پائپ لائن میں دھماکہ ، پائپ پھٹنے سے تین محنت کش زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 91 پر گیس کی پائپ پھٹنے سے تین مزدور علی ولد امان اللہ ، ظفر ولد نجیب اور پیار علی زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق ناکارہ بحری جہاز کو کٹائی کے دوران گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے تینوں افراد زخمی ہوگئے جو گراؤنڈ میں کام کر رہے تھے۔

زخمیوں کو آر ایچ سی شیخ آباد اسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز