پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںگیس بحران میں شدت،کراچی سائٹ ایریا کے صنعت کاروں نے فیکٹریاں بندکرنےکااعلان

گیس بحران میں شدت،کراچی سائٹ ایریا کے صنعت کاروں نے فیکٹریاں بندکرنےکااعلان

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک)پاکستان میں گیس بحران باعث چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریک نے کہا ہے کہ اتوار 30 دسمبر سے سائٹ ایریا میں صنعتیں بند کر دیں گے۔ سلیم پاریک کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی میں بدانتظامی و نااہلی کی وجہ سے بھاری نقصان ہو رہا ہے۔انھوں نے منگل یکم جنوری کو گورنر ہاؤس سندھ کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب گیس بحران پر سوئی سدرن گیس کمپنی اور صنعت کاروں کا اجلاس آج ہوگا۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج بھی گیس فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کے وسط میں بھی ایک ہفتے تک سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے، جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیرمعینہ مدت تک گیس سپلائی بند کردی تھی۔ سوئی سدرن کمپنی نے گیس فیلڈز میں خرابی کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی تھی ۔ گیس بحران شدت کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کے حکم پر سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کیئے گئے تھے۔ سی این جی بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہوگیا تھا، جس کے باعث پبلک کی روز مرہ زندگی سکول،کالج،ہسپتال یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ گیس کی بندش کے باعث سندھ بھر میں 70 فیصد صنعتیں بھی بند ہوگئی تھیں۔ بعدازاں سندھ میں گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر سوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا جبکہ دونوں کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کی گئیں۔لیکن عملا تبدیلی کچھ بھی نہیں عوام میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز