پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںگیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول...

گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ٹی

 

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میران بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے شہر کے قریب پیپر چتہ کے مقام پر 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا۔

میران بلوچ نے مزید کہا کہ 2 دن قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ مین بازار کے قریب گیس کے کنواں نمبر 19 کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا تھا۔ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

میران بلوچ نے کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز