چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںگیس کی قیمتوں میں 84روپے30پیسے فیBTUاضافہ: OGRA

گیس کی قیمتوں میں 84روپے30پیسے فیBTUاضافہ: OGRA

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان کی خراب معیشت بوجہ IMF کے سخت شرائط کی وجہ سے حکومت پاکستان نے گیس صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ OGRA نے سوئی نادرن کے حق میں فیصلہ دے دیا۔کمپنی کو 65 ارب روپے گیس صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی۔جب کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ تاہم ممکنہ طور پر عوام کو رواں سردیوں میں گیس مزید مہنگی قیمت پر استعمال کرنا پڑیگی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے OGRA کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔سوئی سدرن نے اس حوالے سے باقاعدہ سمری تیار کرکے OGRA کو ارسال کہا گیا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے مفلوک الحال عوام تیار ہوجائیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے OGRA کو درخواست ارسال کر دی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت گیس 671 روپے 84 پیسے فی بی ٹی یو میں خریدی جارہی ہے جبکہ 587 روپے 55 پیسے فی بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کمپنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے OGRA سے سفارش کی ہے کہ مالی سال 19-2018 میں گیس کی قیمتوں میں 84 روپے 30 پیسے فی بی ٹی یو اضافہ کیا جائے، قیمتوں میں اضافے کی شنوائی 18 دسمبر کو کراچی میں ہوئی۔ واضح رہے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی طلب و رسد کے تخمینہ سازی میں نااہلی برتنے اور کمپریسرز کی معلومات پوشیدہ رکھنے پر دونوں اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔لیکن گیس بحران روز کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا،جبکہ اس کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز