ھرمزگان ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 18 جنوری کو مغربی بلوچستان میں ھرمزگان کے شہر سیریک کے علاقے زیارت کے ساحلی مقام پر قابض ایرانی نیوی نے اچانک ایک ماہیگیر حامد نمردی کو دیکھتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تاہم نیوی کے اہلکار وجہ بتائے بغیر وقوعہ سے چلے گئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایرانی نیوی اسی طرح مقامی غریب ماہیگیروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر چلے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کئی ماہیگیر جانبحق یا زخمی ہوئے ہیں۔
غریب ماہیگیروں کی درجنوں کشتیاں یا تو ساحل سمندر پر پیٹرول چھڑک کر جلا دئیے جاتے ہیں یا قابض ایرانی نیوی کشتیوں کو اپنی طویل میں لے لیتے ہیں۔ـ