ھیرمند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یکم فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ھیرمند کے سرحدی فورسز کی میلک علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک دس سالہ بلوچ بچہ شہید ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ھیرمند کے علاقے میلک بارڈر کے قریب قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک دس سالہ بچہ شہید ہوگیا ہے ـ
جانبحق ہونے والے بچے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ اسی علاقے کا رہائشی تھا ـ
مزید اطلاع کے مطابق بچہ مبینہ طور پر ایک گیلن پٹرول لے جا رہا تھا، جسے قابض ایرانی سرحدی فورسز نے بغیر وارننگ کے ان پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں بچے کو سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.