پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںہالینڈ ایرانی سفیر کو ایک بار پھر طلب کر کے پھانسیوں پر...

ہالینڈ ایرانی سفیر کو ایک بار پھر طلب کر کے پھانسیوں پر اپنی تشویش ظاہر کرے گا۔

ایمسٹرڈیم( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے ایران میں مظاہرین کو سزائے موت سنانے اور پھانسیاں دینے کے خلاف احتجاج کے لیے ایک بار پھر ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ ایک ماہ کے دوران دوسرا موقع ہو گا کہ ایرانی سفیر کو اس طرح بلایا جائے گا۔

ہالینڈ کے وزیر خارجہ واپکے ہوک سٹرا نے ہفتے کے روز اس سلسلے میں کہا ہے ایرانی سفیر کو بلا کر ان کے سامنے گہری تشویش کا اظہار کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ‘ یہ خوفناک سزائیں ہیں جو ایران میں مظاہرین کو دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے ارکان سے بھی اپیل کی جائے گی کہ وہ بھی ایران کے سامنے اپنی تشویش ظاہر کریں۔’

واضح رہے ایران میں اب تک دو سے زائد مظاہرین کو پھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے۔ ان مظاہرین پر الزام تھا کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو قتل کیا ہے۔

ایران میں سولہ ستمبر 2022 سے اب تک پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں خواتین ، بچے اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ مرنے والوں میں 200 سیکیورٹی اہلکار ہیں۔

ڈچ وزیر خارجہ نے کہا ‘ اس صورت حال میں ضروری ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرے۔

ہالینڈ نے پچھلے ماہ بھی ایرانی سفیر کو طلب کرنے کے بعد انہی پھانسیوں پر اپنی تشویش اور احتجاج سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز