پنجشنبه, نوومبر 14, 2024
Homeخبریںہرات میں طالبان فورسز نے "ندائے بلوچ " نیوز میڈیا ڈائریکٹر کو...

ہرات میں طالبان فورسز نے “ندائے بلوچ ” نیوز میڈیا ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

ہرات (ہمگام نیوز)افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان فورسز نے نیوز میڈیا “ندائے بلوچ” کے ڈائریکٹر اور رپورٹر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق “ندائے بلوچ” کے ڈائریکٹر اور رپورٹر جناب “آصف فیض یار بلوچ” افغانستان کے ایک بلوچ شہری ہیں جنہوں نے ملک میں بسنے والے بلوچ علاقوں سے متعلق خبروں کو نہ صرف کوریج دیا بلکہ افغانی بلوچستان کے بلوچوں کے مسائل کو بھی اجاگر کیا ۔

اس صحافی کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کے ایک دن بعد اس نیوز میڈیا کی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز