ہرنائی(ھمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی اور گھنٹوں وہاں موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے زندہ پیر کے قریب بڑی تعداد میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو روکا اور ان کی تلاشی دی۔
اس دوران مسلح افراد نے قریب واقع ڈیلکونہ لیویز تھانے کو بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کر دیا، جبکہ پان غر کے علاقے میں ایک مواصلاتی (ٹیلی کمیونیکیشن) ٹاور کو بھی بم سے اڑا دیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں مختلف مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم فی الحال کسی بھی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
ہے۔


