Homeخبریںبلوچستان اور پنجاب میں گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کی ذمہ...

بلوچستان اور پنجاب میں گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن گارڈز (B RG) نے بلوچستان اور پنجاب میں گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ربی میں میر حسن خان کھوسہ RD418 کے قریب سوئی سے اوچ پاور پلانٹ جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ۔

ترجمان کے مطابق ہمارے سرمچاروں نے پنجاب کے ضلع روجھان کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہی

ں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز