پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںہرنائی :خوزڑی میں زمین کا تنازعہ ، پانچ افراد زخمی

ہرنائی :خوزڑی میں زمین کا تنازعہ ، پانچ افراد زخمی

ہرنائی ( ہمگام نیوز ) ہرنائی کے علاقے خوزڑی میں زمین کے تنازعے پر قبیلہ میانی اور شیخ کے گروپوں میں جھگڑا۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے خوزڑی میں زمین کے تنازعے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں. جن میں سے تین افراد میر افضل، لالک اور اللہ داد کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں لالک ولد وکیل ،افضل ولد وکیل ، اللہ داد ولد میر افضل ،داد اللہ ولد ظریف خان اور محمد ایاز ولد لالک شامل ہیں.

یہ جھگڑا ہرنائی کے علاقے خوزڑی کلی پرگُو میں ہوا ہے اور ان دونوں گروہوں کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز