ہرنائی ( ہمگام نیوز ) ہرنائی میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں کے سبب پنجاب جانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے ۔لیویز زرائع کے مطابق پنجاب جانے والی شاہراہ 22میل زندہ پیر کے مقام پر بارش و لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا ہے -ندی نالوں میں شدیدبارش کی وجہ سے سیلابی ریلوں نے قومی شاہراہ کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے ۔
ڈی سی ہرنائی عظیم دمڑ کے مطابق شاہراہ کی بحالی کےلیے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر مشینری پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔


