پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںہرنائی : قابض پاکستانی فوج کی جارحیت، فائرنگ کرکے خواتین و بچوں...

ہرنائی : قابض پاکستانی فوج کی جارحیت، فائرنگ کرکے خواتین و بچوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

 

ہرنائی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی نشپا میں قابض پاکستانی فوج نے جارحیت کرتے ہوئے ایک چرواہے کے گھر پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی نشپا میں قابض پاکستانی فوج نے ایک چرواہے کے گھر پر دھاوا بول دیا اور خواتین و بچوں پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔ قابض پاکستانی فوج نے جارحیت کے دوران گھر میں موجود دو نوجوانوں کو اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیل میں منتقل کردیا۔

ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے نشپا میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے ایک چرواہے قیصر چھلگری مری کے گھر پر جارحیت کرکے قیصر چھلگری، اس کی نواسی ناز بی بی بنت محمد علی چھلگری مری اور دو بچوں کو شہید کردیا۔

جارحیت کے دوران قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر آمد و رفت کے تمام راستے ناکہ بندی کرکے بند کردئیے۔ اس دوران قیصر چھلگری کے دو بیٹوں کو بھی قابض فوج نے جبری اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز