ہرنائی (ہمگام نیوز) موسلا دھار بارشوں سے ہرنائی میں شدید طغیانی آگئی ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان اور پنجاب کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیلاب کے باعث سفری نظام درہم برہم ہو گیا ہے، کوئٹہ سے پنجاب ٹریفک مکمل طور پر معطل ہونے سے متعدد مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔