ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے ماہ رواں تنک کے مقام پر پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لڑائی میں دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت بلوچ سرمچار سنجاوی سے ہرنائی جانے والی سڑک پر ماہ رواں تنک کے مقام پر ناکہ بندی کرکے کافی دیر تک چیکنگ کررہے تھے۔ اس دوران سرمچاروں کا مڈبھیڑ قابض ایف سی سے ہوا۔ ایف سی اور سرمچاروں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ ایف سی کی کمک کو دیگر فورسز پہنچے۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مذکورہ سرمچاروں کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔ البتہ واضح رہے کہ آج کل آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر میں شاہراہوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔