چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںہرنائی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی طرف سے جارحیت...

ہرنائی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی طرف سے جارحیت جاری

ہرنائی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 بجے سے قابض پاکستانی فوج نے بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے آج صبح ہرنائی کے علاقے گانیجی میں بربریت کی اور گانیجان سے پھیل کر ہرنائی کے مختلف پہاڑی علاقے گلوشاہ، کوریاک، پوڑ اور کوہ ڈونگان میں جارحیت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق جارحیت کے دوران قابض پاکستانی فوج کی کثیر تعداد علاقے میں داخل ہوئی ہے اور زمینی فوج کے ساتھ فضائی فوج کی بھی مدد حاصل ہے۔

کوہ ڈونگان میں قابض پاکستانی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر بھی بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ دیگر پانچ جنگی ہیلی کاپٹر نیچی پرواز کرتے ہوئے پورے علاقے کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس دوران پاکستانی قابض فوج نے کافی مال داروں کی مال مویشی لوٹ لی۔

علاقے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ پاکستانی فوج نے کئی لوگوں کو اغواء کرلیا ہے تاہم اغواء ہونے والے افراد کی تعداد اور دیگر تفاصیل معلوم نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز