Homeخبریںہر ایک فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

ہر ایک فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ہر ایک فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے.

تفصیلات کے مطابق برنی سینڈرز نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کرتے ہوئے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد امریکا اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے اور فوری فائر بندی کا مطالبہ کرنے میں اُنہیں یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، پاپائے روم اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ وہ اور اُن کے ہم خیال سینیٹرز اس تنازعے کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے ـ

سینیٹر برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ اُن 227 فلسطینی ہلاکتوں کو جن میں 64 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں اہمیت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔

Exit mobile version