یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںہلمند :انتخابی دفتر پر خودکش حملہ امیدوار سمیت 9 افرادجانبحق

ہلمند :انتخابی دفتر پر خودکش حملہ امیدوار سمیت 9 افرادجانبحق

لشکر گاہ (ہمگام نیوز ڈیسک ) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں گزشتہ روز ایک خودکش بمبار نے صدر مقام لشکرگاہ میں ایک انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔پولیس ترجمان نے جانبحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت صالح محمد اچکزئی کے طور پر کی جو ’ ولیسئی جرگہ یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کی ایک نشست پر الیکشن لڑ رہے تھے۔عینی شاہدین نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت انتخابی دفتر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔طالبان نے پیر کے روز کہا تھا کہ انہوں نے اپنے جنگجوؤں کو انتخابی عمل روکنے کا حکم دیا تھا اور انہیں ووٹروں کی حفاظت پر تعینات اہل کاروں، افغان سیکورٹی فورسز اور ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر مامور عملے کے ہزاروں افراد پر حملوں کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ہلمند،افغانستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کے زیادہ تر علاقوں پر یا تو طالبان کا کنٹرول ہے یا وہ کابل حکومت کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں۔طالبان نے جمہوری عمل کو ایک امریکی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، جس کے ذریعے، بقول اُن کے، ملک میں’’ غیر ملکی قبضے‘ ‘کو طول دینے کے لیے پارلیمان میں اپنی’’ کٹھ پتلیوں‘‘کو بٹھایا جا رہا ہے۔ طالبان نے افغان ووٹروں اور امیدواروں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔انتخابی حکام کا کہنا ہے کہ 2500 سے زائد امیدوار، جن میں 400 سے زائد خواتین شامل ہیں، اولیسی جرگہ کی 249 نشتوں کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران امیدواروں، ان کے ایجنٹوں اور حامیوں پر حملوں کے نتیجے میں اب تک 20 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز