یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںہمارے طویل اور پرامن جدوجہد پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان...

ہمارے طویل اور پرامن جدوجہد پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے. پاکستانی فورسز نے پنجگور سے کہی نوجوانوں کو لاپتہ کیا ہے. ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4601 دن ہوگئے

واہس فار بلوچ مسنگ پرسن کے واہس چیئرمین ماما قدیر کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے انے والوں سے کہا ہمارے طویل اور پرامن جدوجہد پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے.

انکے مطابق پاکستانی فورسز نے پنجگور میں آپریشن کرکے کہی نوجوانوں کو لاپتہ کیا ہے.

اج وی بی ایم پی کے کیمپ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سمیع اللہ مندوخیل صدر اتحاد نوجوانان بلوچستان اپنے کابینہ کے ساتھ آئے اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے مخاطب ہو کر کہا کر پنجگور میں مختلف علاقوں میں کئی روز سے فوجی آپریشن زور شور سے جاری ہے.

ماما قدیر نے مزید کہا پنجگور میں گزشتہ چند دنوں کے فوجی آپریشنز سے ابھی تک کئی بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کیا جا چکا ہے

انہوں نے کہا کچھ روز آپریشن شروع ہونے سے پہلے پنجگور کے کئی قصبوں سے داخلی رستے بند کیے گئے اور عام لوگوں کی تمام تر علاقوں میں جانے سے روک دیا گیا.

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وی بی ایم پی کئی سالوں سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک طویل پر امن جدوجہد کرتی آ رہی ہے ہم ریاستی جبر کہ تمام داستان دستاویزات کی شکل میں رکھتے ہیں جنہیں دنیا کے سامنے پیش کریں گے، تاکہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بلوچستان میں ریاستی جبر کا اندازہ لگا لیں.

ماما قدیر نے آخر میں کہا عالمی اداروں کی وی بی ایم پی کے طویل اور پر امن جدوجہد پہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، بلوچ وطن کے فرزند نظریاتی بنیاد پہ اصولی جدوجہد کر رہے ہیں وہ اتنے کمزور نہیں کہ ریاستی استبداد یا کسی پروپیگنڈے میں آجائیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز