یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںہم آپ کو سن رہے ہے،آپ کی حمایت اور آپ کے ساتھ...

ہم آپ کو سن رہے ہے،آپ کی حمایت اور آپ کے ساتھ ہے۔”امریکی وزیرخارجہ کا ایران نژادامریکیوں سے خطاب

نیویارک(ہمگام نیوز ویب ڈیسک )مشرق وسطی اور اس خطے سے جڑے بدامنی کی بنیادی اور خاص وجہ ایران کی شیعہ ازم ملا رجیم کی شرپسندانہ رجعتی سیاست ہے۔ ان مسائل کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیویارک میں رونلڈ ریگن صدارتی لائبریری میں ایران نژاد امریکی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال ایران میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، چور بازاری کے چالیس سال دہشت گردی کی حمایت میں عوام کی دولت ضائع کرنے کے چالیس سال ہوگئے ۔ اپنے حقوق کے پُرامن اظہار کے جرم میں عام ایرانیوں کو جیلوں میں ڈالے جانے کے چالیس سال۔پومپیو نے کہا کہ امریکہ ایسے حالات میں خاموش نہیں بیٹھا رہے گا جب ایرانی حکومت اپنے عوام پر ظلم کر رہی ہو اور انہیں ڈرا دھمکا رہی ہو۔ انہوں نے اُن مخصوص اہلکاروں کے نام لیے جنہوں نے حکومتی نظام اور وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی بدعنوانی کے ذریعے ڈھیروں دولت جمع کر لی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا، ” امریکہ امید کرتا ہے کہ ایران کی تاریخ کے آنے والے 40 سال جبر اور خوف سے عبارت نہ ہوں بلکہ وہ ایرانی عوام کے لیے آزادی اور کامیابیوں سے عبارت ہوں۔امریکی وزیر خارجہ نے حال ہی میں ایران کے بارے میں انتظامیہ کی نئی تزویراتی حکمت عملی کا اعلان کیا جس میں خطے میں ایران کی عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنا، دہشت گردوں کی مالی مدد کو روکنا اور ایران کے میزائلوں اور اُن دوسرے جدید ہتھیاروں کے نظاموں کے پھیلاؤ کو روکنا شامل ہے جو خطے کی پائیدار امن اور استحکام کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔پومپیو نے کہا کہ ایرانی حکومت کا اس کے اپنے عوام اور ارد گرد کے ممالک کے ساتھ روا رکھا جانے والا جابرانہ رویہ ایرانیوں کو حکومت کے جابرانہ نظریات سے مطابقت پیدا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران شام میں بشارالاسد کی حکومت، لبنان میں حزب اللہ، فلسطینی علاقوں میں حماس، عراق میں شیعہ جنگجو گروہوں اور یمن میں حوثیوں کی مدد کے لیے اربوں ڈالر بھجوا کر خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ رونلڈ ریگن صدارتی لائبریری میں ایرانی نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی اس امید میں ایرانیوں کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ “ایک دن ایران میں ایرانی اسی قسم کی زندگی سے لطف اندوز ہوں گے جس سے آج امریکہ میں رہنے والے ایرانی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز