کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم پورے ملک کو جبری گمشدگی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔
نصراللہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ ملک میں کوئی شخص لاپتہ ہو اور یہ بھی اچھا عمل ہے کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک کمیٹی بنائی ہے جو 6 ہفتوں میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرکے کابینہ کو پیش کرے گی۔
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ دیرینہ مسئلہ ہے جسے اب حل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بلوچستان میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔